Top Rated Posts ....
Search

Faisla Waapis....Hakoomat Ne Non Files...

Posted By: Akbar on 03-10-2018 | 10:09:42Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نان فائلرز کو گھر اور گاڑی خریدنے کے لیے دی جانے والی چھُوٹ واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا کل سے آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کریں اور زمین اور گاڑی خریدنے کے اہل بن جائیں۔ اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں موجود بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں۔ بڑے بڑے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک 169 نان فائلرز کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔نان فائلر دو سو سی سی سے نیچے موٹرسائیکل خرید سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہو گا، آئیے اور اس کا حصہ بنئے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور بیوہ کی وراثتی جائیداد کی منتقلی پر نان فائلرز کو چھوٹ دی جارہی ہے۔۔اسد عمر نے کہا کہ صاحب ثروت کو پیغام ہے کہ ابھی بھی وقت ہے نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آجائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو لوڈشیڈنگ نے مار دیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہاں کے لوگ بجلی کا بل نہیں دیتے اس لیے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج بجلی ہو بھی تو خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک نہیں پہنچائی جاسکتی ۔ انہوں نے معیشت کو چاروں شانے چت کردیا تھا ۔ودھ،شہدکی بہتی ہوئی نہروں کےسائےمیں گزشتہ سال

گردشی قرضےمیں 400 ارب سے زائد اضافہ ہوا۔جو کام یہ 40 سال میں نہ کرسکے ہم سے پوچھتے ہیں کہ 40 دن میں کیوں نہ کیے۔ تمام آئی پیز کہہ رہی ہے کہ اب ہم میں سکت نہیں اب مزید بجلی کی پیداوار نہیں دے سکتے۔ پی آئی اے کا جہاز اڑ نہیں سکا کیوں کہ ادارے پر قرض اتنا بڑھ چکا ہے،،مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیواؤں کی پنشن روکی ہوئی تھی۔ اسد عمر نے بتایا کہ 454 ارب روپے کا خسارہ صرف گیس کے شعبے میں ہے۔ گذشتہ سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا،آج مجموعی طور پر گردشی قرضہ 1200 ارب تک پہنچ چکاہے۔ ٹرانسمیشن لائنز بچھاتے ہوئے کم ترقی یافتہ اور دور دراز علاقے نظر انداز کیے گئے۔آج ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے کاش اپنی حکومت سے بھی سوال کرلیتے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.