Wazir E Aala Punjab Banna Khawaab....
Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 10:08:47Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک) دو روز قبل الیکشن کمشین آف پاکستان نے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے محمد سلمان کو نا اہل قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ بننے کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگ گئیں۔اسی متعلق سینئیر تجزیہ نگاروں نے بھی اپنی رائے دی، معروف صحافی حسن نثار کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس وزیرخارجہ کیلئے ان سے بہتر شخص نہیں ہے،،پنجاب کو تو ریموٹ پر بھی چلایا جاسکتا ہے جیسے چلایا جارہا ہے۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت پنجاب کے سیٹ اپ میں تبدیلی لانے کا رسک نہیں لیں گے، شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنایا جائے گا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس وزیر خارجہ کیلئے شاہ محمود قریشی جیسا موزوں آدمی نہیں ہے،،شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی کوشش کی گئی تو انہیں ہرانے کی کوشش اپوزیشن کی طرف سے کم پی ٹی آئی کے اندر سے زیادہ ہوگی۔سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائی ڈھکی چھپی نہیں ہے، ان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات نہیں ہیں۔بابر ستار نے کہا کہ عمران خان کو شاہ محمود قریشی کو وزیراعلیٰ پنجاب بناناچاہتے
تو اب تک بناچکے ہوتے۔خیال رہے پنجاب اسمبلی کے حلقہ217سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہانتخابات کا حکم دیا تھا،۔محمد سلمان نے عام انتخابات2018 میں پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 217 ملتان سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔۔۔۔تحریک انصاف نے محمد سلمان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا تھا۔۔۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں جس کی بنیاد پر محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔