Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Women Team....Asia Cup

Posted By: Abid on 03-10-2018 | 09:50:20Category: Political Videos, News


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیاءکپ اور انڈر19 ایشیاءکپ میں بنگلہ دیشی ٹیموں کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا ایسا بدلہ لے لیا ، جان کر آپکا دل بھی خوش ہو جائے گا
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 30 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 14 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 13 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 14 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ کپتان جویریہ خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ ظفر نے 7، ناہیدہ خان نے 18، ندا ڈار نے 7، منیبہ علی نے 10، عالیہ ریاض نے 10 اور ثناءمیر نے 7 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 3 اوورز میں 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جہاں آراءعالم اور لتا مندل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 13 ویں اوور میں صرف 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان ٹیم نے یہ میچ 58 رنز سے جیت لیا۔ رومانہ احمد نے سب سے زیادہ 9 رنز بنائے اور کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ دیگر بلے بازوں میں عائشہ رحمان نے 1، فرجانہ حق نے 2، نگار سلطانہ نے 6، سنجیدہ اسلام نے 2، لتا مندل نے 0، رومانہ احمد نے 9، فہیمہ خاتون نے 3، جہاں آراءعالم نے 0، سلمیٰ خاتون نے 0 اور ناہیدہ اختر نے 2 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے انتہائی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں بغیر کوئی سکور دئیے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایمن انور، نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ثناءمیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.