Top Rated Posts ....
Search

Dadi Ki Aakhri Rasoomaat Par Kareena Kapoor Ki Photos

Posted By: Mangu on 03-10-2018 | 09:48:54Category: Political Videos, News


دادی کی آخری رسومات پر کرینہ کپور کی ایسا کام کرتے ہوئے تصاویر منظر عام پر آگئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج دل کی دھڑکن بند ہونے کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ کرگئی تھی،

اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں ہیں جس میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر اس دوران اداکارہ کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے اپنی توپوں کا رخ بے بو کی طرف کرلیا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آہی ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی خری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.