Top Rated Posts ....
Search

Aithhe Rakh Tehreek E Insaf Ke....

Posted By: Akbar on 03-10-2018 | 09:46:51Category: Political Videos, News


ایتھے رکھ، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نےوزیر اعظم کےڈیم فنڈز میں کتنی رقم جمع کرا دی؟ جان کر عمران خان بھی خوش ہوجائیں گے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیم بناؤ، وطن بچاؤ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے قائم ڈیم فنڈ میں پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے خطیر رقم دینے کا سلسلہ جاری تھا کہ عمران خان کے اقتدار سنبھالتے ہی انہوں نے بھی قوم سے اپیل کی ملک میں آئندہ 6 سے 7

سال تک پانی کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرجائے گا۔ اگر ہمیں ملک بچانا ہے تو ہمیں ڈیم بنانا لازمی ہوگا۔ وزیر اعظم کی جانب سے اپیل ہوتے ہی اوور سیز پاکستانیوں ، ملک میں مقیم لوگوں ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے ڈیم فنڈز میں خطیر عطیات کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک چل رہا ہے لیکن پنجاب سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان نے عمران خان کے ڈیم فنڈ میں خطیر رقم جمع کروا کر مثال قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی امجد محمود نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی امور زیر بحث لائے گئے۔ امجد محمود کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعظم و چیف جسٹس آف پاکستان کے قائم کردہ ڈیم فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جب تک میں پنجاب اسمبلی کا رُکن رہوں گا میری ہر مہینے کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امجد محمود نے ملک کو در پیش مسائل کے حل کے لیے ایک

احسن قدم اُٹھایا ہے ۔ڈیم فنڈ ایک مہم اختیار کرچکی ہے جس میں ملک و قوم کے مخلص لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی پاکستانی اس کام کے لیے آگے آئیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج اسمبلی چیمبر میں ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہاہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں کوعوام ووٹ کی طاقت سے عام انتخابات میں مسترد کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے اوراب صرف کام ،کام اور کام کی سیاست ہوگی۔ ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیا گیا اورسابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی جبکہ موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کام کا آغاز کیاہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا اورصوبے کو دیوالیہ کرنے کا کریڈٹ ماضی کی حکومت کو جاتا ہے-

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.