Top Rated Posts ....
Search

PIA Keliye Naya Imtehaan....

Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 09:04:26Category: Political Videos, News


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایئرہوسٹسز اور کیبن کریو سمیت اپنے 40اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکدیا ہے ، یہ اقدام قومی ایئرلائن میں جعلی ڈگریوں پر فرائض کی انجام دہی اور ذمہ داریاں حاصل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیس کی روشنی میں اٹھایاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق روکے گئے عملے میں ایئرہوسٹسز اور کیبن کریو کے اہلکار بھی شامل ہیں ، ان اہلکاروں کو دوبارہ فرائض سنبھالنے کیلئے عملے کو تعلیمی اسناد جمع کراناہوں گی ۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ نے پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کے ان تمام پائلٹس اور کیبین اہلکاروں کے تعلیمی اسناد اور ڈگریاں طلب کررکھی ہیں جن کی تصدیق تا حال نہیں ہوسکی ۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر تین دن میں رجسٹرار آفس میں ڈگریاں نہ جمع کروائی گیں تو عدالت ائر لائنزکے سی ای اوز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے گی، ڈگریوں کی تصدیق کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں جو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبین کریو کی مبینہ جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ جن افراد کی ڈگریوں اور سرٹفکیٹس کی تصدیق نہیں ہوئی عدالت خود ان کا جائزہ لے کر تصدیق کے لئے بھجوائے گی ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ڈگریوں کی وہ نقول فراہم کی جائیں جو آسانی کے ساتھ پڑھے جاسکیں جبکہ ابزرویشن دی کہ جو پائلٹس اور کیبین کریو اسناد اور ڈگریاں فراہم نہ کریں انھیں آف لوڈ کیا جائے۔

عدالت نے پی آئی کے جنرل منیجر پالیسی کی سرزنش کی جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بدمعاشی بنا رکھی ہے،کیا مخصوص لوگوں کی ڈگریاں چیک کرانا پی آئی کی پالیسی ہے، جو ملازمین ڈگری نہیں دے سکتے انکو بٹھا دیں۔ چیف جسٹس نے پی آئی اے حکا م کو ہدایت کی کہ مجھے کل تک ڈگریوں کی تصدیق کے لیے وہ دستاویزات چاہیے جو پڑھے جا سکیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جتنے بھی جعلی ڈگری والے ملازمین ہیں انہیں پی آئی اے سے آف لوڈ کریں،جو ملازمین ڈگری نہیں دے سکتے انکو بٹھا دیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ائیر لائن پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے دستاویزات تین دن میں فراہم کی جائیں، دستاویزات نہ دینے پر سی ای او عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ دستاویزات آنے کے بعددس دن میں متعلقہ بورڈ اور یونیورسٹیاں اسناد کی تصدیق کریں گی۔بعد اذاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مسافروں کو بھی ہمیشہ گلہ رہتا ہے اور کم و بیش ہی پروازیں اپنے وقت پر ہوتی ہیں یا پھر مسافروں کا سامان چوری یا کہیں نہ کہیں رہ جاتاہے ، کبھی سامان لوڈ کرنا بھول جاتے ہیں تو کبھی مسافر کے بغیر ہی کسی اور سٹیشن منتقل کردیا جاتاہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.