Top Rated Posts ....
Search

Sridevi Ke Baad Ek Aur Indian Actress Ki Bathroom Mein Maut

Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 01:22:22Category: Political Videos, News


بھارت کے معروف ٹی وی چینل ‘اسٹار پلس’ کے مشہور ڈرامے ‘یہ ہے محبتیں’ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ نیرو اگروال کی اچانک موت پر ان کی ساتھی اداکارائیں صدمے میں آگئیں۔نیرو اگروال کی موت کی خبر بھارت کے ایک معروف موسیقار اور وائلن اسٹار بالا بھاسکر کی موت کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی۔بھارت کی ملایلم، تیلگو اور بنگالی سمیت دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں سمیت متعدد میوزک ویڈیوز کی موسیقی ترتیب دینے والے 40 سالہ وائلن اسٹار بالا بھاسکر ہسپتال میں ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے دوران زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل بالا بھاسکر کی کار روڈ حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں وہ

اپنی اہلیہ، بچی اور ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ان کی بیٹی اسی دن ہی چل بسی تھیں، تاہم بالا بھاسکر بھی ایک ہفتے بعد چل بسے۔ان کی اہلیہ اور ڈرائیور تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔بالا بھاسکر کی موت کی خبر سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ہی اچانک خبر آئی کہ ٹی وی کی معروف اداکارہ نیرو اگروال بھی ایک ہفتے تک بخار سے جنگ لڑنے کے بعد چل بسی۔انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیرو اگروال گزشتہ ایک ہفتے سے بخار میں مبتلا تھیں اور انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔رپورٹ کے مطابق نیرو اگروال 2 اکتوبر کو اپنے ہی گھر کے باتھ روم میں پھسل کر گرنے کے بعد چل بسیں۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق نیرو اگروال کو ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی چل بسیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.