Top Rated Posts ....
Search

Arab Mulak Mein Fauj Ka Bada Hamla....

Posted By: Abid on 02-10-2018 | 19:24:16Category: Political Videos, News


الحدیدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی کرتے ہوئے صف اول کے حوثی کمانڈر سمیت 40باغیجنگجوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، صف اول کا فیلڈ کمانڈر حسین یحیی کشیمہ تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے مطابق ساحلی علاقے الحدیدہ میں فوج اور اس کی معان عرب اتحادی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں صف اول کے فیلڈ کمانڈر حسین یحیی کشیمہ سمیت 40 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری کے مغربی ساحلی محاذ پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول حوثی لیڈر کشیمہ کا شمار صف اول کے فیلڈ کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ اسے بم تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ اس نے 2011 اور 2012 میں لبنان اور ایران سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 21 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.