Top Rated Posts ....
Search

Nanhe Model Ke Saath Ramp Walk

Posted By: Ahmed on 02-10-2018 | 19:21:27Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی میں فیشن پاکستان ویک ونٹر فیسٹیول کے آخری روز نامور پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی کے سولو شو میں ریمپ پر مہوش حیات کے بجائے ننھا ماڈل خضر اپنے منفرد معصوم انداز کی بدولت مرکزِ نگاہ بن گیا۔مہوش حیات کی ننھے ماڈل کے

ساتھ ریمپ پر واک اس موقع پر جب مہوش حیات ریمپ پر واک کے لیے آئیں تو ان کے ساتھ 5 سالہ خضر بھی دولہا کے لباس میں اسٹیج پر آیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔مہوش حیات کے آگے چلتے ننھے ہاتھوں میں گلاب کی پتیوں سے بھرا پیالہ اٹھائے اس ننھے ماڈل نے اتنی سنجیدگی سے واک کی کہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔خضرکی ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔مہوش حیات نے بھی فیشن شو میں خضر کی ریمپ واک کی ویڈیو شیئر کی اور انہیں اپنا 'فی الحال دُلہا قرار دیتے ہوئے لکھا، ’ملیے فلاور بوائے سے، جس نے میرے ساتھ دیپک پروانی کے سولو شو میں واک کی ۔مہوش نے مزید کہا کہ ’سچ کہا جائے تو اس ساتھی اسٹار کے ساتھ مجھے اسٹیج پر ذرا بھی برا نہیں لگا

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.