Top Rated Posts ....
Search

Maaroof Tv Actress Chal Basi....

Posted By: Abid on 02-10-2018 | 19:17:42Category: Political Videos, News


معروف ٹی وی اداکارہ چل بسیں، پوری انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی
ممبئی(ویب ڈیسک)چند روز بخار میں مبتلا رہنے کے بعد معروف ٹی وی ڈرامہ سیریل ’یہ ہیں محبتیں‘ کی اداکارہ نیرواگروال انتقال کرگئیں، بخاراور کمزوری کی وجہ سے صبح وہ باتھ روم میں گرگئیں اور ہسپتال لے جاتے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی ،ان کی اچانک موت پر پوری ٹی وی انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے۔
نیروگروال کی موت پر ڈرامے کی مرکزی اداکارہ دیویانکا ترپیاٹھی(ایشیتا)نے اداکارہ نیرو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کاش ہم دونوں ایک ساتھ مزید وقت گزار سکتے، تمہارے اچانک چلے جانے سے مجھے احساس ہوگیا کہ یہ دنیامحبت کے لیے بہت چھوٹی ہے ، ساتھ ہی دونوں کی اکٹھی تصویر شیئرکی ۔انسٹاگرام پر دیویانکاترپیاٹھی نے لکھاکہ ’نیرو، جب آپ اتنے اچانک چلی گئیں تو میں ہمارے درمیان ہونیوالی کچھ آخری باتیں یادکررہی ہوں، ہمارے پسندیدہ سونے کے زیورات، آپ کے دونوں بیٹے جن میں ایک کے پاس باکسنگ باو¿ٹ ہے ، میں آپ کی آواز میں فخر محسوس کرسکتی ہوں۔ ماضی کے جھروکوں میں کھوئی اداکارہ نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ آپ اپنی بیٹی اور بیٹوں کیساتھ مزید وقت بتاسکتیں، میں اس دن آپ سے زیادہ سے زیادہ باتیں کرلیتی ، جب آپ اتنی اچانک چلی گئی ہیں تو اب میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ کوئی چھوٹی بات بھی چھوٹی نہیں اور محبت کرنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے ، کاش میں آپ کو یہ بھی بتاسکتی کہ آپ اس سے بھی زیادہ اہم ہیں جتنا آپ کو معلوم ہے ۔ آپ جہاں بھی ہوں، اچھی رہیں، آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ، آپ کا آخری سفر آسان ہو‘۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.