Top Rated Posts ....
Search

Maazi Khud Mujhe Is Sharamnaak Wajah Se...

Posted By: Akbar on 02-10-2018 | 19:14:29Category: Political Videos, News


ماضی خود مجھے اس شرمناک وجہ سے مسترد کیا گیا کہ ۔ ۔۔ اداکارہ لیڈی گاگا کی آنے والی پہلی فلم کے ڈائریکٹر بریڈلی کوپر نے حیران کن انکشاف کردیا
نیویارک (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری سکینڈلز اور انکشافات سے بھری پڑی ہے اور اب امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی آنے والی پہلی فلم ‘اے اسٹار از بارن’ کے ڈائریکٹر بریڈلی کوپر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے مسترد کردیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق 43 سالہ اداکار و فلم ڈائریکٹر نے اعتراف کیا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ جنسی طور پر پرکشش نہیں ہیں جس وجہ سے انہیں فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ بریڈلی کوپر نے اداکاری کا آغاز 1999 میں کیا،اب تک وہ 50 کے قریب فلموں،ایک درجن سے زائد ٹی وی سیریلز اور چند تھیٹرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ‘ویڈنگ کریشرز، وی ہاٹ امریکن سمر، اولڈر دین امریکا، ییس مین، ویلن ٹائنز ڈے، امریکن ہسل، گارڈن آف گلیکسی، الوہا اور اوینجر انفنٹی وار‘شامل ہیں۔ بریڈلی کوپرنے کامیاب اداکاری کی بدولت متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں، جب کہ وہ فوربز اور ٹائم میگزین کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں دو دو بار شامل ہو چکے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے 4 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا،تاہم اب وہ پہلی بار ڈائریکٹر بنے ہیں اور انہوں نے لیڈی گاگا کے ساتھ فلم ‘اے اسٹار از بارن’ کی ہے، جسے رواں ماہ 26 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم جہاں لیڈی گاگا کی بھی پہلی فلم ہے، وہیں یہ بریڈلی کوپر کی بھی بطور ہدایت کار یہ پہلی فلم ہوگی اور اس فلم کو پہلے سے ہی ایک بہترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فلم 1937 میں بننے والی امریکی فلم کا آفیشل ریمیک ہے، اس سے زیادہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس کا پہلا ریمیک 1976 میں بنایا گیا تھا، اب اسی فلم کا ریمیک تیسری بار بنایا جا رہا ہے۔ فلم کی کہانی گلوکارہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جسے ایک گلوکار سے محبت ہوجاتی ہے۔ گلوکارہ کا کردار لیڈی گاگا جب کہ گلوکار کا کردار خود بریڈلی کوپر نے ادا کیا ہے۔ اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں آج کل بریڈلی کوپر میڈیا سے بات کرتے نظر آتے ہیں اور اسی دوران ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ابتدائی طور پر مسترد کیا گیا تھا۔ نشریاتی ادارے ‘ڈبلیو میگزین’ کو دیے گئے میں بریڈلی کوپر نے انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے ابتداء میں صرف اس لیے مسترد کیا گیا کہ وہ جنسی طور پر پرکشش نہیں تھے۔ بریڈلی کوپر کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ انہیں اسکرین پر دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہے گا کہ یہ لڑکا جنسی طور پر بہت ہی زیادہ پرکشش ہے، ساتھ ہی کہا گیا کہ انہیں کیمرے میں دیکھ کر کوئی بھی شخص مائل نہیں ہوگا. بریڈلی کوپر نے اگرچہ یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس ہدایت کار یا پروڈیوسر نے فلم میں کام دینے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے بتایا کہ کیمرے کے سامنے جنسی طور پر پرکشش نظر نہ آنے کا جواز بنا کر انہیں مسترد کیا گیا۔ بریڈلی کوپر نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کے ساتھ آنے والی فلم ‘اے اسٹار از بارن’ میں کام کرنے والی اداکارہ لیڈی گاگا نے بھی 3 دن قبل یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی کیریئر کے آغاز میں ناک کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا گیا، تاہم انہوں نے اس تجویز کو مسترد کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 20 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.