Top Rated Posts ....
Search

Ek Aur Hakoomati Itahaadi Jamaat.....

Posted By: Ahmed on 02-10-2018 | 19:13:05Category: Political Videos, News


خرم نواز گنڈا پور کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی جماعت کے رہنما کے لندن پلان سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا
کراچی(ویب ڈٰسک)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے 2014 کے دھرنوں کے پیچھے لندن پلان کے اعترافی بیان کے بعد ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی نے بھی لندن پلان کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین نے لندن میں پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری سے 2014 میں ملاقات کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان میں قائم مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک تحریک چلائی جائے گی تاکہ حکومت کو ہٹایا جا سکے۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ یہ سازش 2014 کے دھرنے کے دوران سامنے آئی تھی، اب جمہوریت کے پاس 2 ہی راستے ہیں یا تو مذکورہ معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے تاکہ سچ سامنے آسکے یا پھر جمہوری طاقتوں کو ایک مصالحتی کمشین بنانا چاہیے تاکہ ایسے معاملات کا خاتمہ ہوسکے۔بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ‘مجھے یاد ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹریٹ سے رابطہ کرکے کراچی کو بند کرنے کے لیے مدد مانگی تھی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت جانے کی صورت میں سندھ کے انتظامی امور ایم کیو ایم کے حوالے کردیئے جائیں گے، لیکن ایم کیو ایم نے جمہوریت کا ساتھ دیا جس کی بعد میں سزا بھی دی گئی’۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.