Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Ne Misaal Qaaim Kardi....

Posted By: Ahmed on 02-10-2018 | 08:01:10Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے رضاکارانہ طور پر چیک جمع کروا کر مثال قائم کر دی ہے اور اب باقی رہنماؤں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہیے ۔سرکاری خرچ پرذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں ہوئی جس دوران شہبازشریف نے اپنی

اشتہاری مہم کے عوض 55 لاکھ کا چیک جمع کروا دیاہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کاچیک ڈیم فنڈزمیں جائےگایاحکومتی خزانے میں؟تو ایڈوکیٹ شاہد حامد نے جواب دیا کہ یہ چیک پنجاب حکومت کے خزانے میں جائےگا، ڈیم کیلئے سابق حکومت نے 122 ارب مختص کیے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ رقم توقومی خزانے سے تھی،ذاتی حیثیت میں نہیں، شاہدحامداینڈکمپنی کی جانب سےڈیم فنڈزمیں کوئی چندہ نہیں آیا،شہبازشریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکرمثال قائم کردی،باقی رہنماو¿ں کوبھی اس مثال پرعمل کرنا چاہیے ، شہبازشریف کےخلاف نوٹس نمٹایاجاتاہے۔ چیف جسٹس نے ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.