Top Rated Posts ....
Search

Sab Se Pehle Awaam....Wazir E Azam Imran Khan

Posted By: Akbar on 02-10-2018 | 07:56:16Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اورمسائل کے حل کے لیے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہو گا جب کہ تمام صوبوں کو اس کی نمائندگی دی جائے گی۔چاروں صوبوں سے دو دو افسر فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے۔حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے ساتھ انتظامی امور کی سطح پر تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔۔وزیراعظم سیکرٹریٹ نے 17 ستمبر کو سندھ حکومت کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 9 گریڈ کے2افسران وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ اور تعاون کریں گے۔

جن میں ایڈیشنل سیکریٹری بخش علی مہر اور ڈائریکٹر انفارمیشن سائنس نیازاحمد لغاری شامل ہیں۔سندھ اور وفاقی حکومت کے مابین تعاون کیلئے 2 فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو 2 افسران کے نام ارسال کردیئے ہیں۔واضح رہے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کو ان کے وژن کی وجہ سے کم ہی عرصہ میں کافی پذیرائی ملی۔ عمران خان کی سادگی ، کم پروٹوکول اور عوام کی خدمت کے وژن نے انہیں عوام میں بھی مقبول کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان اپنا عہدہ سنبھالتے ہی قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں لگ گئے، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا بھی اپنا وعدہ پورا کیا۔ جس کے بعد عمران خان نے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.