Top Rated Posts ....
Search

Fatah....America Mein Lekin In Ke Bhai....

Posted By: Ahmed on 02-10-2018 | 07:54:52Category: Political Videos, News


فتح اللہ گولن امریکہ میں لیکن ان کے بھائی کیساتھ کیاسلوک کیا گیا؟ بڑی خبرآگئی
انقرہ (ویب ڈیسک) ترک حکومت کے مخالف سمجھے جانیوالے فتح اللہ گولن امریکہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن ان کے بھائی کو 2016ءناکام مارشل کی کوشش کے الزام میں 10سال سے زائد قید کی سزا سنادی گئی ۔

ترک میڈیا کے مطابق کتبتن گولن فتح اللہ گولن کے بھائی ہیںاور عظمیر کی ایک عدالت نے انہیں ساڑھے دس سال قید کی سزاسنائی ، انہیں اکتوبر 2016ءمیں حراست میں لیاگیاتھا اور ان پر مسلح گروپ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق کتبتن گولن عدالتی کارروائی کا حصہ بھی نہیں بن سکے لیکن ان کے وکیل موجود تھے ۔
ترک صدر فتح اللہ گولن کے سابق ساتھی جو 1999ءسے امریکہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں نے جولائی 2016ءکی مارشل لاءکی کاوشوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی جس میں منصوبہ سازوں سمیت تقریباً250افراد مارے گئے تھے ۔ ترک حکومت اس بات کی خواہاں ہیں کہ امریکہ فتح اللہ گولن کو ان کے حوالے کرے تاہم امریکہ ایسا کرنے کو تیار نہیں، اسی وجہ سے ترکی اور امریکہ کے تعلقات بھی زیادہ اچھے نہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.