Top Rated Posts ....
Search

Maaroof Actor Fawad Khan Ki Biwi Kaun Hain?

Posted By: Akbar on 02-10-2018 | 07:51:38Category: Political Videos, News


معروف اداکار فواد خان کی اہلیہ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں ؟ تازہ ترین تصاویر دیکھ کر آپ سب کچھ سمجھ جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اور فلم سٹار فواد خان کو تو آپ سب جانتے ہونگے مگر کیا آپ کو معلوم ہیں ان کی اہلیہ کون ہیں اور کیا کام کرتی ہیں ، آپ کو بتاتے چلیں کہ فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے دو روز قبل کراچی میں اپنے برانڈ کی لانچنگ کی ۔

اس موقع پر ان کے تیار کردہ برائیڈل ملبوسات کی نمائش کی گئی جس میں درپردہ فواد خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھی استعمال کیا گیا۔ تعارفی تقریب میں فواد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ، تقریب میں ثروت گیلانی، گوہر رشید، ڑالے سرحدی، منشا پاشا، فہد مرزا، مومل شیخ، فیشن ڈیزائنرز ہما عدنان و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اداکار و ماڈل فواد خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈراموں میں کردار نگاری کے مختلف شیڈز پیش کرکے شہرت حاصل کی، اب فیشن انڈ سٹری میں جدید انداز اور اسلوب کو پیش کر کے ملبوسات متعارف کروارہے ہیں۔فیشن ڈیزائنر صدف فواد کا کہنا تھا اس بار برائیڈل ڈریسز پرخاص توجہ دی ہے ،فواد کی ا پنی مصروفیات ان کو فیشن کی دنیا سے دور رکھتی ہیں۔اس موقع پر فوادخان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔یاد رہے کہ صدف فواد نے اس سے پہلے لاہور میں بھی اپنے برانڈ کی لانچنگ کی تھی۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 19 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.