Top Rated Posts ....
Search

Mere Sabar Ka Imtahaan Na Lo Agar Maine Bolna Shuru Kiya

Posted By: Abid on 01-10-2018 | 11:03:58Category: Political Videos, News


میرے صبر کا امتحان نہ لو اگر میں نے بولنا شروع کیا تو۔۔۔۔۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو خطرناک دھمکی دے ڈالی
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مجھے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض کیوں تھا؟ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو جاتی تو
ضمنی الیکشن کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ میرا مقابلہ ہے وہ اپنی پارٹی کسی ہارٹی کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔ پی ٹی آئی والے ایسے شخص کو ووٹ نہ دیں جو لوٹا ہے۔ ابھی صبر کر رہا ہوں اگر بولنا شروع کیا تو کچھ باقی نہیں بچے گا۔ لوگوں کے مسائل کا حل ارب پتی اشرافیہ کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے حکومت کے تمام جھوٹ سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور 5 سالوں میں ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بجلی کے بل نہیں اس بار عوام کی بجلی لگائی گئی ہے۔ جبکہ بجلی، آٹا اور سیمنٹ بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سی پیک پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک رول بیک کیا گیا تو 30 سال ضائع ہو جائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.