Top Rated Posts ....
Search

Under 19 Asia Cup Pakistan Vs Bangladesh

Posted By: Mangu on 01-10-2018 | 11:00:24Category: Political Videos, News


انڈر 19 ایشیاءکپ:پاکستان بامقبلہ بنگلہ دیش، میچ کا حیرت اینگیز نتیجہ
چٹاگانگ (ویب ڈیسک)انڈر19ایشیاءکپ 2018ء بنگلہ دیش نے پاکستان کو3 وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیل کے مطابق چٹاگانگ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توپاکستان کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 187 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے وقار احمد نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں محمد محسن خان نے 11، صائم ایوب نے 49، روحیل نذیر نے 23، محمد آصف نے 2، محمد جنید نے 24، محمد موسیٰ نے 2، نعیم شاہ نے 1 رنز بنایا جبکہ سعد خان، محمد حسنین اور بلال جاوید کوئی سکور نہ بنا سکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے ریشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شوریفل الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مرتیونجوئے اویشک داس اور رقیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ شمیم حسین نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ساجد حسین نے 21، پرانتیک نوروز نبیل نے 58، توحید ہریدوئے نے 10، اکبر علی نے 17، مرتیونجوئے چوہدری نے 4، رقیب الحسن نے 1، ریشاد حسین نے 2 اور اویشیک داس نے 4 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن کوئی سکور نہ بنا سکے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.