Top Rated Posts ....
Search

Alia Bhutt Aur Katrina Kaif Mein Dosti

Posted By: Abid on 01-10-2018 | 06:49:23Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکارہ عالیہ بھٹ رنجشیں بھلاکر پھر سے دوست بن گئیں۔بھارتی میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کی دوستی ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں اور اس دوستی کی ٹوٹنے

کی وجہ اداکار رنبیر کپور کو قرار دیا جارہا تھا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے اپنے درمیان رنجشیں بھلاکر ایک بار پھر دوستی کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کترینہ کیف کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کو لائک کیا ہے جس کے بعد میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں اداکاراؤں کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہوگیا ہے اور دونوں رنجشیں بھلا کر ایک بار پھر دوست بن گئی ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور عالیہ بھٹ کئی بار رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اقرار بھی کرچکی ہیں تاہم عالیہ سے قبل رنبیر کپور اور کترینہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور یہی وجہ عالیہ اور کترینہ کے درمیان تلخی کا سبب بنی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.