Top Rated Posts ....
Search

Nana..... Ne .....Raw Ka Chief Ban'ne Ki Peshkash Qubool Karli

Posted By: Mangu on 01-10-2018 | 06:48:34Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا چیف بننے پر رضامندی ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں تنوشری دتا کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام پر نانا پاٹیکر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس گھمبیر

صورتحال میں نانا پاٹیکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی چاہے کچھ بھی بولے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز ہی راجستھان سے فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ کرکے واپس آئے ہیں اور اب انہوں نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے چیف بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نانا پاٹیکر مشہور فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیا والا کی ٹیلی ویژن سیریز میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے پہلے چیف رمیشور ناتھ کا کردار ادا کریں گے۔فلم ساز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر اس طرح کے کردار کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اس سیریز کے لیے سب کی پہلی ترجیح ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر کرداروں سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا، اس سیریز کی شوٹنگ رواں سال شروع ہوگی اور اگلے سال نومبر میں اسے نشر کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.