Top Rated Posts ....
Search

Kareena Kapoor Rahul Gandhi Ko Pasand Karti Thi?

Posted By: Abid on 01-10-2018 | 06:46:59Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی اور شاہد کپور کی گرل فرینڈ رہنے سے قبل راہول گاندھی کو پسند کرتی تھیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گاندھی اورکپور خاندان کے درمیان قربت بھارت بھر میںکافی مقبول ہے، حال ہی میں ایک صحافی ’راشد کروے‘ جو کہ کپور اور گاندھی خاندانوں کےبے حد قریب ہیں، انہوںنے اپنی ایک کتاب میں دونوں

خاندانوں سے متعلق کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ راشد نے اپنی کتاب ’نیتا ابھی نیتا‘ میں ایک اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ راج کپور کی نواسی ’کرینہ کپور‘ نےسال 2002 میں اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدرراہول گاندھی کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں (انہیں پسند کرتی ہیں)۔راہول گاندھی بھی اُس وقت کرینہ کپور کی فلمیں دیکھنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے اور نا صرف دیکھتے تھے بلکہ ریلیز کے پہلے دن اور پہلےہی شو میں وہ ان کی فلم دیکھتے تھے۔راشد کروےنے اپنی بات میں لکھا کہ اُسی سال 2002 میں ایک انٹرویو کے دوران ’سمی گریوال‘ نےکرینہ کپورسے سوال کیا کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی خواہش مند ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں کہہ رہی ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ مجھے کہنا چاہیے یا نہیں لیکن راہول گاندھی!‘کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ راہول گاندھی کی تصاویر دیکھتی ہیں اوران کو جاننا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا وہ فلمی بیک گرائونڈ سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ راہول گاندھی کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے، ہوسکتا ہے اسی وجہ سے ہمارے درمیان ہونے والی گفتگو دلچسپ ہوسکتی ہے۔تاہم سال 2009 میں کرینہ کپور نے اپنے اُس بیان کومکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے اور انہوں نے اُس وقت یہ اس لیے کہا تھا کیونکہ دونوں خاندانوں کے درمیان کافی دوستی تھی۔کرینہ نے کہا کہ وہ ایک دن راہول گاندھی کو بھارت کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ضرور دیکھنا چاہتی ہیں لیکن وہ کبھی ان کو پسند نہیں کرتی تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.