Top Rated Posts ....
Search

Laakhon Dilon Ki Dhadkan....Maaroof Adakaar Ki Waalda

Posted By: Abid on 01-10-2018 | 06:40:56Category: Political Videos, News


اسلام آباد(نیو زڈیسک)راج کپور کی بیوی کرشنا راج ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔راج کپور اور کرشنا راج کے بیٹے رندھیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ کرشنا راج کو صبح 5 بجے دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوا۔رنبیر کپور کی دادی 87 سالہ کرشنا راج کے انتقال کی خبر کے بعد سے

بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا رشی کپور کے گھر آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔اس خبر پر روینہ ٹنڈن اور انوپم کھیر نے ٹوئٹ کرکے کرشنا راج کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کپور خاندان کو اس مشکل گھڑی میں ہمت سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔دوسری جانب کرشنا راج کی پوتی اور رنبیر کپور کی بہن ردھما نے دادی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا۔واضح رہے کہ کرشنا راج بالی ووڈ اسٹارز رندھیر کپور اور رشی کپور کی والدہ اور کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور رندھیر کپور کی دادی ہیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.