Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Neend Poori Karta Hai

Posted By: Abid on 01-10-2018 | 06:34:57Category: Political Videos, News


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے وزیراعظم عمران خان کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کردیا، انہوں نے ایک سوال” اب تووزیراعظم کے پاس سونے کا وقت بھی نہیں ہوتا؟“ کے جواب میں کہا کہ پانچ منٹ بھی پہلے نہیں اٹھتا، آپ اس کونہیں جانتے میں جانتا ہوں۔ نیند جب تک پوری نہ ہو،اس کودھکے دیتے رہو ہلاتے رہو، وہ اٹھتا ہی نہیں ہے۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہواتو پھربھاگ دوڑ شروع کردیتا، اور فنڈ کیلئے پیسے اکٹھے کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان کواقوام متحدہ کے اجلاس میں جانا چاہیے تھا؟ جس پرہارون رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر عمران خان جاتے تو 2کام کرسکتے تھے۔ایک تو وزیراعظم عمران خان امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملتے اس کا ان کوفائدہ بھی پہنچتا۔ وقت پرنہیں جایا کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار مجھ سے عمران خان نیامریکن یونیورسٹی میں جانے کا وعدہ کرلیا ، لیکن یونیورسٹی والے آخری وقت میں مکر گئے۔ اس نے مجھے کہا کہ جہاز کا کرایہ اب مجھے تم دو، میں نے کہا کہ میں کرایہ دیتا ہوں ، مجھے کہا کہ جہاز کا فرسٹ کلاس کا کرایہ دو اور فائیو سٹار ہوٹل کا بھی کرایہ دو۔میں نے کہا کہ اس کی وجہ بتاؤ، عمران خان نے کہا کہ سوتے ہوئے جانا ہے وہاں باہر نکلتے ہیں کام شروع کردینا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان عائشہ ناز نے کہا کہ اب تووزیراعظم کے پاس سونے کا وقت بھی نہیں ہوتا؟ اب توکم سوتے ہیں۔ اس پرہارون رشید نے کہا کہ عمران خان نیند اپنی پوری کرتا

ہے پانچ منٹ بھی پہلے نہیں اٹھتا، آپ اس کونہیں جانتے میں جانتا ہوں۔ نیند جب تک پوری نہ ہو، اس کودھکے دیتے رہو ہلاتے رہو، وہ اٹھتا ہی نہیں ہے۔ لیکن یہ بات درست ہے کہ جیسے ہی نیند سے بیدار ہواتو پھربھاگ دوڑ شروع کردیتا، اور فنڈ کیلئے پیسے اکٹھے کرتا۔ ہارون رشید نے کہا کہ یہاں کرنسا کوئی تیر مار رہے ہیں پریشانی کا شکار ہیں۔ میرا ان کومشورہ ہے انہیں ایک دو دن کیلئے تنہائی اختیار کرنی چاہیے، اورغیرسرکاری مشیروں سے خاص طور پر معیشت پربات کرنی چاہیے۔ کیونکہ سرکاری مشیر توکوئی جامہ منصوبہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ویڈیو بھی دیکھیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.