Top Rated Posts ....
Search

Bharti Actor....Kapoor...Keliye Afsosnaak Khabar

Posted By: Mangu on 01-10-2018 | 06:32:02Category: Political Videos, News


بھارتی اداکار ” رنبیر کپور “کے لیے افسوسناک خبر
ممبئی (ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ انتقال کرگئیں، کرشنا راج کپور87 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ کرشنا راج کپورمعروف اداکار رشی کپوراور رندھیرکپور کی والدہ جبکہ کرشمہ کپور، کرینا کپور اور رنبیرکپورکی دادی تھیں۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکا راج کپور کی بیوی کرشنا راج کپور ممبئی میں انتقال کرگئیں،

وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں، ان کی عمر 87 برس تھی۔کرشنا راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہماری والدہ صبح پانچ بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں، جس کی ایک اور بڑی وجہ ان کی عمر تھی، ان کے انتقال پر ہم شدید صدمے میں ہیں۔کرشنا راج کے انتقال پر ان کی پوتی ردھیما کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے دادی کو یاد کیا۔سن 1946 میں کرشنا راج کی شادی راج کپور سے ہوئی تھی، ان کے 5 بچے ہیں، جن میں رندھیرکپور، رشی کپور، ریتو کپورنندا، ریما کپوراور راجیو کپور ہیں، جب کہ ان کے پوتے پوتیوں میں اداکارہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور اور اداکار رنبیرکپور شامل ہیں۔بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے کرشنا راج کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.