Top Rated Posts ....
Search

Apne Shakist Khaane Waale Rahnumaaon Ki Wajah Se

Posted By: Ahmed on 30-09-2018 | 19:19:33Category: Political Videos, News


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے ارکان کی تقاریر پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کی اسمبلی میں پاکستان کی ہر زبان بولنے والے بیٹھے ہیں، میں اپنے اراکین کی طرف سے خود معافی مانگتا ہوں ۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے تمام ارکان کی تقاریر سنی ہیں، اس اسمبلی میں نوٹوں کی باتیں ہوئیں، تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نے ایوان کو مچھلی بازار کہا، جس کا مجھے بہت افسوس ہوا، مچھلی بازار کوئی گندی جگہ نہیں، میں نے خود فش ہاربر پر کام کیا ہے۔ معاملہ مچھلی بازار سے بھی آگے نکل گیا اور ماحول خراب ہوا۔ اراکین چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہورہے تھے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام ہر بار سب سے زیادہ سیٹیں دے کر منتخب کرتے ہیں۔ پورے سندھ کی عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پیپلزپارٹی پر

اعتماد کیا، میں نے اپنے اراکین سے کہا کہ اپنے لیڈر سے کچھ سیکھیں، بلاول بھٹو زرداری نے جو سنجیدگی دکھائی انہیں دیکھیں، لوگوں نے اگر آپ کو ہرایا ہے تو ان کی تذلیل نہ کریں، زور سے بولنے اور کسی کی برائی سے نمبرز نہیں بڑھتے، ہمیں بڑی بڑی باتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو مخالطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس کی اسمبلی میں پاکستان کی ہر زبان بولنے والے بیٹھے ہیں، میں اپنے اراکین کی طرف سے خود معافی مانگتا ہوں۔ میں خود ہجرت کر کے آیا ہوں، سندھ نے ہمیں اپنا کہا ہم سندھی ہوگئے، آپ بھی سندھ کو اپنائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سندھ اسمبلی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں ہی جانب سے متنازع تقاریر کی جارہی تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.