Top Rated Posts ....
Search

Alia Ki Shadi Ki Afwaahein.....

Posted By: Abid on 30-09-2018 | 10:43:11Category: Political Videos, News


رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سے پہلے ان کے کس پاکستانی اداکارہ کیساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟ جانئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی افواہیں چل رہی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ آئندہ سال میں شادی کی تقریب ہوگی جبکہ ایک اور رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شادی کا دوہزار بیس سے قبل امکان ہے لیکن عالیہ بھٹ سے قبل ایک پاکستانی اداکارہ سے بھی رنبیر کے تعلقات کے چرچے رہے ہیں۔

ایک انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 2016 میں رنبیر اور ماورا نے برلن میں کچھ وقت اکٹھے گزارا ، دونوں ہی ایک فیشن شو کیلئے وہاں پر موجود تھے جبکہ رنبیر کپور کو ڈائریکٹر ایان مکھرجی کیساتھ اپنی آنیوالی فلم پر بھی مشاورت کرنا تھی ۔
اس کیساتھ ہی یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دونوں چھپ چھپ کر مل رہے ہیں تاہم ان افواہوں کا اس وقت خاتمہ ہوگیا جب ماورا حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ّمیرے پاس کہنے کو کچھ نہیں،میرا کچھ نہ کہنا ہی ایسی افواہوں کے خاتمے کے لیے کافی ہے ، جولوگ میرے قریب ہیں، وہ سچائی جانتے ہیں اور مجھے کوئی وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.