Top Rated Posts ....
Search

Actresses Ke Khilaaf Dhamaka Khez Bayanaat....

Posted By: Mangu on 30-09-2018 | 10:42:01Category: Political Videos, News


اداکاراؤں کے خلاف دھماکہ خیز بیانات کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر ’ بی جی ‘ کے لیے فیاض الحسن چوہان نے ایسا کام کر دکھایا کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) گھر میں مجلس عزاء وقت سے پہلے احتتام نہ کرنے پر پنجاب پولیس نے معروف فیشن ڈیزائنر ’ بی جی ‘ پر مقدمہ درج کر لیا مگر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے واقعہ کا سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ روزنامہ دنیا

کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیاض الحسن چوہان نے فوری ایکشن لیا اور ڈریس ڈیزائنر کے گھر جاپہنچے۔ بی جی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ہمیں مذہبی معاملات میں سوچ سمجھ کر کام لینا چاہیے۔ بی جی پاکستان کا اثاثہ ہیں اور وہ مختلف قسم کے پاکستانی لباسوں کو ڈیزائن کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ واقعہ کو دیکھ کر رہا ہوں اگر پولیس ذمہ دار ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا میرے گھر چل کر آنا اس بات کا عکاس ہے کہ وہ کلچر سے منسلک لوگوں کے دکھ درد سے جڑے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈریس ڈیزائنر بی جی کی رہائشگاہ گلبرگ لاہور میں مجلس عزا جاری تھی کہ علاقہ پولیس نے مجلس کا وقت بڑھنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں ڈریس ڈیزائنر کیخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اس صورتحال پر بی جی بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے مجلس کا انعقاد کرتی ہیں، پولیس نے بے بنیاد الزامات لگا کر مقدمہ درج کیا جبکہ بی جی کا کہنا تھا حکومت انصاف یقینی بنائے گی،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.