Umoomi Taur Par Yahan Kuch......
Posted By: Ahmed on 30-09-2018 | 10:38:51Category: Political Videos, Newsّعمومی طورپر یہاں کچھ دکھائی نہیں دیتا لیکن ۔ ۔ ۔ٗوزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے وہ بات بتادی جو کسی سیاستدان کو معلوم نہ تھی
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے وہ بات بتادی جو کسی سیاستدان کو معلوم نہ تھی
مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کو بحفاظت کہوٹہ کے علاقہ میں لینڈ کروانے والے پائلٹ کا بیان سامنے آگیا ہے ۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہاں پر روشی کم ہونے کی وجہ سے جہاز نظر نہیں آتا۔پائلٹ نے روشنی کی سمت سے متعلق بھی راجہ فاروق حیدر کو بریفنگ دی ۔ جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پائلٹ کے درمیان مختصر مکالمہ بھی ہوا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اب آپ نے اس طرف کو سفر کرنا ہے۔ جس پر پائلٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم نے اس سمت کو جانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سےقبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہے ہم اپنی حدود میں تھے، صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے ان کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزراء کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھا، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں، پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا، خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے بھارت بوکھلایا ہوا ہے، کشمیری بھارت کے سامنے دفاع میں فرنٹ لائن بنیں گے، پرواز کے دوران ایل او سی کے قریب سے گزرے، ئجس علاقے پر پرواز کررہے تھے وہاں بھارتی فوج گولہ باری کرتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سویلین ایئرکرافٹ زیرو لائن تک جاسکتا ہے، فوجی ایئر کرافٹ کی پرواز سے قبل اطلاع دی جاتی ہے، بھارتی فوج نے یہ ظاہر کیا کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی، بھارتی فوج نے ڈرامہ رچایا ہم اپنی حدود میں تھے۔ واضح رہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والی اشتعال انگیز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب فضا میں اڑنے والے ہیلی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں تروڑی کے قریب سفر کررہے تھے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف کے گئے تھے، واپسی پر بھارتی چیک پوسٹ سے اُن کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اُن کے ہیلی کاپٹر کوبحفاظت اتار لیا گیا۔