Top Rated Posts ....
Search

Maaroof Model Haamila (Pregnant) Ramp Par Walk Karte Huwe Gir Gayi

Posted By: Abid on 29-09-2018 | 19:05:44Category: Political Videos, News


معروف ماڈل حاملہ مہرین سید ریمپ پرواک کرتے ہوئے اچانک گر گئیں اور پھر۔۔۔
لاہور (ویب ڈیسک ) فیشن کا نام ذہن میں آتے ہی سب سے پہلے ذہن میں نت نئے ڈیزائنز کے ملبوسات اور ریمپ پر واک کرتی ہوئیں خوبصورت ماڈلز آتی ہیں تاہم کئی مرتبہ اس خوبصورت اور دلکش کام میں انہونے واقعات بھی پیش آجاتے ہیں جیسا کہ مہرین سید کے ساتھ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مہرین سید معروف ڈیزائنر زینب چوٹانی کی ملبوسات کو پیش کرنے کیلئے ماڈلنگ کیلئے ریمپ پر اتریں تو ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا ۔ مہرین سید ریمپ پر آئیں اور وہاں موجود افراد کو اپنا پہناوا تفصیلی طور پر دکھانے کیلئے رکیں اور پھر جیسے ہی آگے بڑھیں تو ان کا پائوں پھسل گیا لیکن انہوں نے خود کو سنبھال لیا اور وہ محفوظ رہیں ۔نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں مہرین سید کو گرتا ہوا دیکھ کر وہاں بیٹھے افراد بھی چونک گئے اور جیسے ہی وہ سنبھلیں سب نے شکرا دا کیا اور مہرین سید پھر سے اپنے کپڑوں کی نمائش کرنے لگیں ۔
آج بہت زبردست دن تھا ، آج میں بہت اچھی لگ رہی تھی لیکن نظر لگ گئی اور آج میں پہلی مرتبہ ریمپ پر گری ہوں لیکن سب کچھ بہترین رہا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.