Top Rated Posts ....
Search

T 10 League Ka Markazi....Kaun Sa....

Posted By: Mangu on 29-09-2018 | 19:04:03Category: Political Videos, News


متنازعہ ٹی 10 لیگ کا مرکزی اسپانسر کون نکلا؟ بھارت کے کان کھڑے کر دینے والی خبر ملاحظہ کیجیے
لاہور(ویب ڈیسک) ٹی 10 لیگ میں مال بنانے کے لیے جینٹلیمن گیم میں ہیراپھیری، ٹی 20 کا مرکزی اسپانسر پونزی مافیا نکلا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اینٹی کرپشن اداروں کے کان کھڑے ہو گئے، متنازعہ لیگ کے ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاجبکہ بھارتی اخبار پونزی اسکیم کی خبروں سے بھر گئے۔
دوسری طرف پاکستان میں متنازعہ ٹی 10 لیگ کے خلاف شوبز کی مشہور شخصیات نے بھی آواز بلند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ اداکار قیصر نظامانی فلم سٹار سعود اور اعجاز اسلم نے ٹی 10 لیگ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ممتاز فنکار فیصر نظامانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی 10 لیگ کے حوالے سے جو ٹیلنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے اس کو فی الحال روک دینا چاہیے اور وسیم اکرم کو خود کو اس متنازعہ کرکٹ لیگ سے الگ کر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارت فرض بنتا ہے کہ پم اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، اور کرپشن سے متعلق ہونے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی کو روکنا چاہیے جبکہ فلم سٹار سعود نے کہا ہےکہ ٹی 10 لیگ نہیں ہونی چاہیے اور کرکٹ کو مزید خراب ہونے سے روکنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ٹی 10 لیگ کا بائیکاٹ کیا ہے تو ہمیں بھی اس لیگ کی مخالف کرنی چاہیے۔ اعجاز اسلم نے کہا کہ پی سی بی کے بائیکاٹ کے بعد ٹی 10 لیگ نہیں ہونی چاہیے۔ جبکہ دوسری طرف شائقین کرکٹ نے بھی متنازعہ کرکٹ لیگ کو مسترد کر دیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی لیگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.