Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ke Dams Fund Mein.....

Posted By: Akbar on 29-09-2018 | 19:02:41Category: Political Videos, News


عمران خان کے ڈیمز فنڈ میں عون چوہدری کی سابقہ اہلیہ نور بخاری نے کتنی رقم جمع کروادی؟
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے پاس صرف اگلے 7 دن کا پانی رہ گیا ہے، عمران خان کے قوم کے خطاب کے بعد جہاں اوور سیز پاکستانیوں سمیت پاکستان میں مقیم افراد، اداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وہی فنکار

برادری بھی پیچھے نہ رہی اور انہوں وہ بھی اس کارِ خیر میں شامل ہوگئے، تاہم پاکستانی اداکارہ نور بخاری بھی میدان میں آگئیں اور ڈیم فنڈز کے حوالے سے ناقابلِ یقین اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور بخاری نے چیف جسٹص آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے ڈیم فنڈز میں ایک لاکھ روپے جمع کرواتے ہوئے پیغام چھوڑا کہ ’’ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا اب ہمیں بھی اس کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔ ہر پاکستانی کو ڈیمز فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینا چاہیے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ دینا چاہیے، چاہے وہ 10 روپے ہی کیوں نہ ہوں‘‘۔ نور بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں سے باقاعدہ درخواست کی۔ دوسری جانب روزنامہ دنیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے نور کا کہنا تھا یہ ایک نوبل کاز ہے ہمارا ملک ہماری پہچان ہے، آج فنکاروں نے جو پیسہ باہر کے ملکوں میں بھی کمایا محنت اور فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ہی ان کی پہچان بنا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دے رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے چیک کی کاپی بھی شیئر کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.