Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Ki Company....Se Jaali....

Posted By: Abid on 29-09-2018 | 18:59:59Category: Political Videos, News


پاکستان کی کمپنی ایگزیکٹ سے جعلی ڈگریاں سب سے زیادہ کس ملک نے خریدی ہیں، کمپنی کے اپنے ہی کارکن نے بھانڈا پھوڑ دیا
جدہ (ویب ڈیسک) پاکستان کی ایگزیکٹ کمپنی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جعلی ڈگریاں خریدنے والوں میں مشرق وسطیٰ ممالک خصوصاً سعودی عرب کے شہری سرفہرست پائے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کارندوں نے امریکہ تک کی انتہائی نامی گرامی یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں فروخت کیں۔سیکڑوں سعودی ڈگریاں خریدنے والوں میں شامل ہیں۔ ایک سعودی نے 4لاکھ ڈالر میں ڈگری خریدی۔ ریال میں یہ رقم 15لاکھ بنتی ہے۔
کمپنی کے ایک کارکن یاسر جمشید نے بتایا کہ ڈگریاں خریدنے والوں کے رابطوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ ہزاروں لوگ لائن میں لگے رہتے تھے ان میں 60فیصد خلیجی ہوتے تھے۔ جمشید نے یہ بھی بتایا کہ خریدار ایک ڈگری کی قیمت 50ہزار سے ایک لاکھ ریال سن کر خوشی سے اچھل جاتا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.