Top Rated Posts ....
Search

Tum Fawad Ko....Fawad Khan Ne Apni Biwi....

Posted By: Abid on 28-09-2018 | 18:14:40Category: Political Videos, News


تم فواد خان کو ۔۔۔فواد خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر لگائی تو ٹویٹر صارف نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کے خوبصورت اداکار فواد خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں اور انہیں دنیا پرکشش ترین مر دکے نام سے جانتی ہے تاہم ان کی زندگی کی خوبصورت بات یہ ہے ان کا آج تک کوئی سکینڈل نہیں آیا اور وہ نہایت خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان اپنا دل جوان ہوتے ہی اپنی کلاس فیلو صدف پر ہار بیٹھے تھے جو کہ اب ان کے دو بچوں کی ماں بن چکی ہیں اور وہ آ ج بھی بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں ۔
معروف فیشن ڈیزائنراور فواد خان کی بیوی صدف خان کی برائیڈل ڈریسز کی نمائش کا اہتمام کراچی کے ایک ہوٹل میں کیا گیا تھا جہاں ہمیشہ کی طرح ان کی مورل سپورٹ کے لیے ان کے شوہر فواد خان بھی موجود تھے اس موقعے پر فواد خان اپنی متاثر کن شخصیت کی وجہ سے سب کی نظروں کا محور رہےاور اس موقع پر لی گئی فواد خان اور صدف خان کی تصاویر جب سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سےگزریں تو ان کے تبصرے کم از کم صدف کےلیےبہت حوصلہ افزا نہ تھے اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی اور عجیب و غریب تبصرے بھی کیے ۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ بوڑھی عورت آپ فواد خان کے قابل نہیں ہیں ۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ آ فواد خان کی اماں لگ رہی ہے ۔
کچھ صارفین فواد خان کی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے ، ایک صارف کا کہناتھا کہ فواد خان کے مقابلے میں بڑی عمر کی دکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صدف پوری فیملی کو چلار ہی ہے ، بچے پیدا کر رہی ہے جبکہ فواد خان صرف شوبز میں ہیں جہاں دن بدن اپنی سماٹنس اور خوصورتی کو بڑھانے کیلئے کچھ نہ کچھ کر رہے اس لیے صدف کو تنقید کانشانہ بنانا بے معنی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.