Top Rated Posts ....
Search

Bangladesh Ki Tabaah Kun Bowling

Posted By: Mangu on 28-09-2018 | 18:13:09Category: Political Videos, News


بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی تباہ کن باؤلنگ، بھارتی بیٹنگ لائن کا حشر نشر کر دیا
دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش کے 223 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگلہ دیشی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 137 رنز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی چوتھی وکٹ گرگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑی روہت شرما 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیکھر دھون 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ریدھو 2 جبکہ کارتک نے 37 رنز بنا کر محمد اللہ کی بال پر آؤٹ ہوئے ۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے، ایونٹ کے فیصلہ کن معرے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اوپنرز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا اور 120 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی تاہم پہلی وکٹ گرتے ہی بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 31 رنز کے اضافے سے 4 مستند بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ مہدی حسن معراج 32، امرالقیس 2، مشفق الرحیم 5، محمد متھن 2 اور محمود اللہ صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔بنگلادیش کو چھٹا جھٹکا اس وقت لگا جب شاندار سنچری بنانے والے اوپنر لیتن داس 121 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 12 چوکے اور 2 چھکے مارے۔کپتان مشرفی مرتضیٰ 7 رنز بنا کر 196 کے مجموعے پر چلتے بنے جب کہ نظم الحسن 7،سومیا سرکار 33 اور روبیل حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیوو نے سب سے زیادہ 3 کٹیں حاصل کیں جب کہ جادیو نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بمراہ اور کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.