Top Rated Posts ....
Search

Maqtoola Model Qandeel Baloch Ke Qatal...

Posted By: Akbar on 28-09-2018 | 18:11:59Category: Political Videos, News


مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کو والد نے معاف کردیا ضمانت ہوسکی یا نہیں؟ ملتان کی عدالت نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ یقین کرنا مشکل
ملتان(ویب ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کو والد نے معاف کر دیا ہےجبکہ مجرم کی ضمانت کے لیے عدالت میں بیان حلفی جمع کر وایا گیا تاہم عدالت نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا ہے۔

اب تک نیوز کے مطابق ملتان میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کیس نے ایک نیا موڑ لے لیاہے، مقتولہ کے والد عظیم نے بلاخر وہ کردیا جس کا اندیشہ تھا۔عظیم ماہڑہ نے قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو معاف کرنے کےلئے عدالت میں درخواست اور بیان حلفی جمع کروادیا ہے،ملزم وسیم مقتولہ کا بھائی ہے جس نے مبینہ طورپر اپنی بہن کو 16 جولائی 2016 میں قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر پولیس تھانہ مظفرآباد میں درج کی گئی، آج ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دی گئی تھی جسے ایڈیشنل سیشن جج سرداراقبال ڈوگرنے مسترد کردی،واضح رہے کہ اس قبل مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ نے متعدد بارکہا تھا کہ وہ کسی صورت میں ملزم کو معاف نہیں کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.