Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Aala Usman...Se Sakht Sawalaat...

Posted By: Ahmed on 28-09-2018 | 18:10:28Category: Political Videos, News


وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سخت سوالات کرنے والے صحافی فرخ شہبازکے سا تھ کیا سلوک کیا جارہاہے ؟تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سول سیکریٹریٹ میں سخت سوالات کرنے والے صحافی نے دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف کیاہے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ وہ ان باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، ان کا کام ہے سوال پوچھنا اور وہ پوچھتے رہیں گے
تفصیلات کے مطابق صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سوال کیا تھا جو کہ ان سے زیادہ کسی اور کو برا لگا اور اب مجھے دھمکیا ں دی جارہی ہیں ، میرے ٹی وی چینل کے بیورو چیف نے مجھے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر میرے گھر کا پتا مانگ رہاہے ۔ صحافی نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ میں ان باتوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں کیونکہ میرا کام ہے سوال پوچھنا اور وہ میں پوچھتا ہی رہوں گا ۔“
یاد رہے کہ میڈیا پرسن سے بدسلوکی کا ایک ایسا ہی واقعہ سول سکریٹریٹ لاہور میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب نوجوان صحافی و اینکر فرخ شہباز وڑائچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فنانس ڈویژن سے میٹنگ کے بعد واپسی پر ان سے پے درپے سوال کردیئے جس پر سیکیورٹی والوں نے فوری طور پر فرخ شہباز وڑائچ کے دونوں بازو پکڑ کر ان کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی اور انہیں سوال کرنے سے بھی روکناچاہا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب انکے سوالات حیرانی سے سنتے ہوئے آگے نکل گئے۔
فرخ شہباز وڑائچ نے سوال کیا کہ ” سر کہا جارہا ہے کہ آپ چار مہینے مزید رہیں گے اسکے بعد آپ کو ہٹا دیا جائے گا ،پارٹی کے سینئر وزرا کہہ رہے ہیں کہ آپ فائلیں نہیں پڑھ سکتے ،کیا کہیں گے اس پر ؟“ جواب میں وزیر اعلیٰ نے اچنبھے سے پوچھا ” فائلیں نہیں پڑھنی آتیں “ جواب دیکر وہ چلتے گئے جبکہ سکیورٹی والوں نے فرخ شہباز کو بازووں سے جکڑ لیا تو وہ اونچی آواز میں بولے” سرکچھ تو جواب دیں ،آپ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، سرآپ کے سیکیورٹی والے بات نہیں کرنے دے رہے ،سر میڈیا پر لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.