Top Rated Posts ....
Search

Sarfraz Ahmed Ko Kaptaani Se Hataaya Jaa Raha Hai

Posted By: Mangu on 28-09-2018 | 09:33:33Category: Political Videos, News


سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹایاجا رہاہے ؟ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے انتہائی بڑا اعلان کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹیم ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث تنقید کی زد میں ہے تاہم چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا مکان مسترد کردیاہے اور سرفراز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھی کسی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسان مانی کا کہنا ہے کہ ٹیم کھیلتی ہے تو جیت اور ہار ہوتی ہے اور ابھی کسی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگلی سیریز میں اسی کپتان اور ٹیم کی پرفارمنس بہترین ہوگی۔قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ کپتان سرفراز احمد کی انفرادی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے جس کے باعث وہ تنقید کی زد میں ہیں۔ایسے میں اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کپتان کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کیا تھا۔
سرفراز کا کہنا تھا کہ ‘بطور کپتان ہمیشہ دباورہتا ہے اور جب ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو یہ دباوزید بڑھ جاتا ہے، میں غلط بیانی نہیں کروں گا لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی نے میری نیندیں اڑا دی ہیں، میں 6 راتوں سے نہیں سویا، حالانکہ یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.