Top Rated Posts ....
Search

Film Ki Shooting Ke Dauraan....Actress Ka Ilzaam

Posted By: Akbar on 28-09-2018 | 09:32:12Category: Political Videos, News


فلم کی شوٹنگ کے دوران اس شخص نے مجھے کہا کہ مختصر لباس پہن کر رقص کرو اور ۔۔ عاشق بنایا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ نے نانا پاٹیکر کے بعد ایک اور شخص پر شرمناک الزام لگا دیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد بالی ووڈ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری پر بھی ہراسانی کا الزام لگادیا۔
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم ”چاکلیٹ، ڈیپ ڈارک سیکریٹس“ کی شوٹنگ کے دوران ویویک اگنی ہوتری نے مجھے مختصر کپڑے پہن کر رقص کرنے کے لیے کہا اورمجھے ہراساں کرنے کے علاوہ میرے ساتھ بدسلوکی کی جب کہ اس ڈانس میں میرا کوئی سین نہیں تھا، ہدایت کار کے اس رویے پر میں دنگ رہ گئی۔
اداکارہ نے مزید کہا اس واقعے کے وقت سیٹ پر موجود اداکار عرفان خان اور سنیل شیٹھی فوراً میری حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے، عرفان خان نے ہدایت کار سے کہا آپ کیا کہہ رہے ہیں شوٹنگ میں اداکارہ کی کوئی ضرورت نہیں اور مجھے معلوم ہے اداکاری کیسے کرنی ہے مجھے اداکاری کرنی آتی ہے۔ میں عرفان خان کے اس عمل کو سراہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار کے سامنے میرے لیے آواز اٹھائی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.