Top Rated Posts ....
Search

PP Party....Ke Is Rahnumaa.....

Posted By: Abid on 28-09-2018 | 09:30:41Category: Political Videos, News


پیپلزپارٹی کے اس رہنما کو فوری گرفتار کرو کیونکہ۔۔۔ آصف زرداری کے لیے انتہائی پریشان کن خبر آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کو سابق سینیٹر اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرنے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کراچی پولیس کو اسلام آباد پولیس کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی، سابق سینیٹر کیخلاف توہین عدالت کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں پی آر او سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا۔ جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے خلاف بازیبا کلمات ادا کئے۔پروگرام آئن ایئر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکیآمیز الفاظ استعمال کیے۔ پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون اینکر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کیخلاف مزید کاروائی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا۔اب وزارت داخلہ کی مداخلت کے باعث اسلام آباد پولیس کو کراچی میں موجود فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت مل گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں کراچی پولیس کو اسلام آباد پولیس کی معانت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی 2009ء سے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہے، اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں، تاہم پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.