Top Rated Posts ....
Search

Bharti Musafir Ki Plane Mein...Koshish

Posted By: Abid on 27-09-2018 | 20:15:18Category: Political Videos, News


بھارتی مسافر کی ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟
نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والے ایک مسافر کی غلطی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔بھارتی ایئر لائن ‘گو ایئر’ کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ کی جانب محوِ پرواز تھی کہ اس دوران ایک مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر ایگزٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
مسافر کی اس حرکت پر ان کے برابر بیٹھنے والے شخص نے غور کیا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ کیا۔اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے عملے کو تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔جیسے ہی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر ہی مذکورہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا اور کچھ دیر حراست میں رکھا گیا۔دوسری جانب گو ایئرلائن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘مسافر پہلی بار جہاز سے سفر کر رہا تھا، اس لیے اسے زیادہ معلوماتنہیں تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ ایمرجنسی ایگزٹ کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔ (ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.