Top Rated Posts ....
Search

Hakoomat Ne Zulfi Bukhari...Ke Baad....

Posted By: Ahmed on 27-09-2018 | 10:04:01Category: Political Videos, News


حکومت نے زُلفی بخاری کے بعد پاکستانی اداکارہ صباء قمر کو بھی شاندار عہدے سے نواز دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پنجاب نے اداکارہ صبا قمر اور سانول عیسیٰ خیلوی کو کلچر کی ایڈوائزی کونسل کا ممبر منتخب کردیاہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔وزارت انفارمیشن و کلچر پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صبا قمر کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی اہلیہ پروین سرور، یوسف صلاح

الدین، عائشہ علی بھٹہ ، سید نور، شان ، منیزہ ہاشمی ، امجد اسلام آمجد، سرمد سلطان کھوسٹ، واسع چوہدری، رانا نعمان ، سونیااظہر، ساحرعلی بگا، طلعت عظیم، عمران ٹوانہ، آمنہ راجہ ، جگن کاظم ، رائے ثاقب کھرل اور سانول عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی شامل ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی اوروزیراعظم عمران خان کی دوستی کے چرچے عام ہیں اور گلوکار نے تحریک انصاف کے لیے کسی معاوضے کے بغیرہی ترانے گائے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا کام انڈسٹری کی بہتری اورحکومتی قوانین کے لیے تجاویز دینا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ثقافت کو پروان چڑھانے میں حکومت کی معاونت کرنا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.