Top Rated Posts ....
Search

Aap Ke Wazaraa Kehte Hain.....

Posted By: Mangu on 27-09-2018 | 09:59:55Category: Political Videos, News


“آپ کے وزراء کہتے ہیں آپ کو فائلیں بھی پڑھنی نہیں آتیں” صحافی نے یہ سوال کیا تو عثمان بزدار کی سیکیورٹی نے آگے سے کیا کیا؟
“آپ کے وزراء کہتے ہیں آپ کو فائلیں بھی پڑھنی نہیں آتیں” صحافی نے یہ سوال کیا تو عثمان بزدار کی سیکیورٹی نے آگے سے کیا کیا؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جونہی باہر آئے تو صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزراء کہتے ہیں کہ آپ کو فائلیں پڑھنی نہیں آتیں؟ جس پر وزیراعلیٰ حیران ہوئے اور جواباً سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مجھے فائلیں پڑنی نہیں آتیں؟ جس پر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا جی سر آپ کا ہر طرف مذاق اڑایا جارہاہے۔ صحافی نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہاہے کہ آپ چار مہینے ہی رہیں گے۔ صحافی نے یہ سوال کی تو آگے سے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی نے صحافیوں کو مزید سوالات کرنے سے روک دیا اور وہ چلے گئے۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل خبر آئی تھی کہ وزیراعلیٰ کی ہمشیرہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈینشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے ڈاکٹرز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.