Top Rated Posts ....
Search

Bushra Bibi Ne Imran Khan Ko....

Posted By: Ahmed on 27-09-2018 | 09:57:32Category: Political Videos, News


بشریٰ بی بی نے عمران خان کو رب کا عشق لیکن وزیراعظم نے انہیں کیا سکھایا ؟ پہلی مرتبہ خاتون اول نے دل کی بات بتا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )خاتون اول بشریٰ بی بی نے پہلی مرتبہ کسی ٹی وی چینل کو انٹریو دیاہے اور اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو رب کا عشق اور انہوں نے مجھے انسانیت کی خدمت سکھائی ، خان صاحب سے سیکھا انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ، ہم دونوں میں ایک دوسرے کی وجہ سے تبدیلی آئی ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول کا کہناتھا کہ عمران خان اور طیب اردگان موجودہ صدری کے لیڈر ہیں ، عمران خان کو سیاستدان نہیں کہا سکتاہے کیونکہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہو تاہے اور وہ بہت بڑے لیڈرے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ زندگی میں عمران خان جیسا سادہ انسان نہیں دیکھاہے ، عمران خان سادہ اور صاف قسم کے انسان ہیں ، ان میں کسی قسم کی کوئی لالچ نہیں ہے ، جس انسان میں لالچ نہیں وہ انسان کامیاب ہے ، قوم کو ایسا لیڈر ملاہے جس کو دنیا کی کسی چیز کا کوئی لالچ نہیں ہے ، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے عمران خان جیسا لیڈر ملاہے اور غریب لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔
بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ لوگوں کو زیب نہیں دیتا ہے کہ وہ ابھی حکومت پر تنقید کریں ، کوئی ایسا لیڈر ہوگا جس کے پاس صرف تین سوٹ ہوں ، عمران خان بہت ہی سادہ انسان ہیں اور انہیں کسی بھی چیز کا شوق نہیں ہے ۔عمران خان پیسہ بنانے کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں ۔
بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ میں نے ابتدائی تعلیم لاہور اور اسلام آباد سے حاصل کی اور 18 سال کی عمر میں دینی تعلیم حاصل کی ۔ان کا کہناتھا کہ عبادت انسان کا ذاتی معاملہ ہے ، رب نے مہارانی کی طرح رکھا ، عبادت اپنی ذات کیلئے ہوتی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.