Top Rated Posts ....
Search

Qaum PTI Se Sawal Pooch Rahi Hai

Posted By: Abid on 26-09-2018 | 20:03:21Category: Political Videos, News


قوم پی ٹی آئی سے سوال پوچھ رہی ہے کہ۔۔۔ نامور قانون دان نے حیران کن انکشاف کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ قوم تحریک انصاف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل ان کو 22سال ملے تھے اور اس دوران تحریک انصاف نے حکومت میں آکر کام کرنے کی کیا تیاری کی تھی ؟انتخابا ت سے قبل ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا کہ،

تحریک انصاف کامیابی حاصل کرسکے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عام انتخابات سے ملک میں ایسی فضاءبناد ی گئی تھی کہ جس سے لگ رہا تھا کہ عمران خان ہی جیتیں گے جس کی وجہ سے انتخابات جیتنے والے لوگ تحریک انصاف کی طرف گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری حکومت پر جو تنقید کررہے ہیں وہ باتیں انہوں نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے سامنے بھی کی ہیں۔ قوم اب تحریک انصاف سے سوال پوچھ رہی ہے کہ حکومت میں آنے سے قبل ان کو 22سال ملے تھے اور اس دوران تحریک انصاف نے حکومت میں آکر کام کرنے کی کیا تیاری کی تھی ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ اٹھا کر دیکھ لیں جس میں آدھے سے زیادہ لوگ کسی نہ کسی حکومت کا حصہ رہے ہیں۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.