Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ne Qaum Se Khitaab Multavi Kar Diya

Posted By: Ahmed on 26-09-2018 | 05:01:32Category: Political Videos, News


عمران خان نے قوم سے خطاب ملتوی کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی کارکردگی پر بیان جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے جس

میں وہ حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پر قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ دیر قبل حکومت کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا کیہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے، وزیراعظم اپنے پیغام میں حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج شام سوا 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 6 ستمبر کو قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.