Top Rated Posts ....
Search

Twitter Par Nafrat Angez Tabsron...

Posted By: Abid on 26-09-2018 | 05:00:30Category: Political Videos, News


ٹوئٹر پر نفرت انگیز تبصروں کو روکنے کیلئے انتہائی سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ
لندن (ویب ڈیسک) ٹوئٹر سماجی رابطے کی وہ مقبول ویب سائٹ ہے جہاں ہر صارف آزادانہ طور پر اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتا ہے لیکن کچھ صارفین کی جانب سے بعض اوقات حقارت آمیز الفاظ بھی استعمال کیے جاتے ہیں جو دوسروں کو ناگوار گزرتے ہیں، ایسے میں

ٹوئٹر پر حقارت آمیز تبصروں کو روکنے کے لیے پالیسی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں ٹوئٹر کی ٹرسٹ اور سیفٹی کونسل کی دو اراکین ڈیل ہاروے اور وجے گیڈی نے بتایا کہ ٹوئٹر کی ہیٹ فل کنڈکٹ پالیسی یعنی نفرت انگیز مواد کو روکنے کے لیے کام کرنے والی پالیسی کو مزید سخت کیا جارہا ہے تاکہ ٹوئٹر پر لوگ شگفتہ زبان میں گفتگو کرسکیں۔ان کے مطابق ٹوئٹر پر کچھ صارفین اصول و ضوابط اختیار کرنے کے باوجود بھی ایسے الفاظ یا تبصرے کردیتے ہیں جو رنگ و نسل، عقیدے، جنسی شناخت، قومیت وغیرہ کے خلاف ہوتے ہیں اور دوسروں کے جذبات مجروح کرتے ہیں تاہم اس کو روکنے کا عمل ٹوئٹر پر مثبت تبدیلی لائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نفرت انگیز مواد سے متعلق اپنی پالیسی کو اس حد تک توسیع دینا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی مواد کسی کو براہ راست ٹارگٹ نہ بھی کرے، لیکن وہ کسی صارف کو اس کے قابل شناخت گروپ کے ممبر ہونے کی بناء پر نشانہ بنائے تو اس کے خلاف ایکشن لیا جاسکے۔ٹوئٹر کے مطابق پالیسی میں توسیع کرنے کے بعد صارفین کے ردعمل پر غور کیا جائے گا، تاہم کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ اصول و ضوابط انتہائی آسان ہیں جن پر عمل کرنا کسی صارف کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔ (ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.