Top Rated Posts ....
Search

PTI Qayaadat Ne Ishaq Dar....

Posted By: Ahmed on 25-09-2018 | 19:22:52Category: Political Videos, News


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے موجودہ معاشی بدحالی کا سب سے بڑا مجرم اسحاق ڈار کو قرار دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج چند لوگ ارب پتی ہوگئے ہیں جن کے ایون فیلڈ میں فلیٹس ہیں، سابق حکومتوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیا اور ،

موجودہ معاشی بدحالی کے سب سے بڑے مجرم اسحاق ڈار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ کمر میں بھی درد ہو تو جہاز میں بیٹھ کر لندن چلے جاتے ہیں، اسحاق ڈار کو جہاز میں بٹھا کر باہر بھجوایا گیا اور وہ واپس نہیں آئے۔فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے حکومت میں آکر وہی کیا جو ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اربوں روپے قرض لے کر اپنے کھیلنے کے لئے کھلونے بنائے، پنجاب میں میٹرو بنائی، 11 ارب روپے صرف شہباز شریف نے خرچ کیے اور 8 ارب روپے حکومت پنجاب کو میٹر وبسیں چلانے کے لیے چاہییں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 300 ارب روپے قرض لےکر خرچ کیے اور اورنج ٹرین کو پٹڑی پر رکھنے کے لیے بھی سالانہ 20 ارب روپے چاہییں۔ جبکہ دوسری جانب شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں قبضہ مافیا نے صدر پاکستان عارف علوی کو بھی نہیں چھوڑا، قبضہ مافیا نے کٹنگ کے بعد صدر مملکت کا پلاٹ بیچ ڈالا۔.تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قبضہ مافیا نے نئے پاکستان کے حکمرانوں کو پرانا چیلنج کردیا، قبضہ مافیا نے صدر عارف علوی کا 400 گز کا پلاٹ بیچ دیا، عارف علوی نے 400 گز کا پلاٹ 1978 میں خریدا تھا، پلاٹ کی مالیت 40 سال پہلے 50 ہزار روپے تھی۔صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کو اثاثوں میں پلاٹ ظاہر کیا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پلاٹ کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے فروخت کیا گیا ہے۔عارف علوی کی جانب سے کے ڈی اے میں درخواست بھی جمع کرائی گئی مگر معاملہ حل نہ ہوا، صدر نے درخواست 28 فروری 2017 کو جمع کرائی تھی، اے آر وائی نیوز نے صدر کی درخواست، لے آؤٹ پلان، گلی کی فوٹیج حاصل کرلی۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.