Top Rated Posts ....
Search

Saudi Wali....Zayaada Tar Raatein Kashti Mein...

Posted By: Abid on 25-09-2018 | 19:21:58Category: Political Videos, News


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان زیادہ تر راتیں اپنی کشتی پر کیوں گزارتے ہیں ؟ بین الاقوامی اخبار نے دعویٰ کردیا
ریاض (ویب ڈیسک) گزشتہ سال شہزادہ محمد بن سلمان سعودی ولی عہد کے منصب پر فائز ہوئے تو اس کے ساتھ ہی ان کی جارہانہ پالیسیوں کا بھی آغاز ہوگیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ صرف اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ان کے بہت سے دشمن پیدا ہو گئے۔

بظاہر تو وہ بہت طاقتور حکمران ہیں مگر انہیں لاحق خطرات کی نوعیت کچھ ایسی ہو گئی ہے کہ اپنے محل میں چین کی نیند سونا اب اُن کے لئے ممکن نہیں رہا۔ یہ حیران کن دعوٰی امریکہ کے مشہور تھنک ٹینک ’’بروکنگز انسٹیٹیوشن‘‘ کے انٹیلی جنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بروس ریڈل نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے باعث وہ اکثر راتیں سمندر میں گزارتے ہیں۔ بروس ریڈل کے مطابق جدہ کے ساحل کے قریب اُن کی لگژری کشتی سمندر کی لہروں پر تیرتی ہے اور ولی عہد اکثر رات کو اپنے محل کی بجائے اس کشتی میں ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد نے فرانس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران پہلی بار اس شاندار کشتی کو دیکھا تھا۔انہوں نے 440 فٹ لمبی اس کشتی کی خریداری پر نصف ارب ڈالر کی رقم خرچ کی ہے۔ یہ لگژری کشتی اس سے پہلے ایک ارب پتی روسی بزنس مین کی ملکیت تھی۔ اس پر دو ہیلی پیڈ ہیں اور اس کے اندر دنیا کی ہر آسائش دستیاب ہے، جبکہ اس کی سکیورٹی کا نظام بھی انتہائی جدید اور طاقتور ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.