Top Rated Posts ....
Search

Sirf Ek Message Mein Bohat Badi Peshkash

Posted By: Ahmed on 24-09-2018 | 19:29:08Category: Political Videos, News


صرف ایک میسیج میں بہت بڑی پیشکش مگر ۔۔۔۔۔۔سنی لیون نے انکار کر دیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو عالمی شہرت یافتہ سیزن گیمز آف تھرون میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے فوری طور پر اسے رد کر دیا ۔ فری پریس جرنل کو ایک انٹرویو میں سنی لیون نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک میسج ملا جس میں یہ بتایا کہ
اچانک فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپ کو گیمز آف تھرون میں کاسٹ کیا جائیگا ۔ تفصیل بتاتے ہوئے سنی نے کہا کہ میسج میں لکھا گیا تھا کہ ’’ ہم جانتے ہیں کہ یہ بہت جلدی ہے لیکن آپ کو گیمز آف تھرون کے ایک کردار کیلئے کاسٹ کرتا چاہتے ہیں ‘‘۔ جبکہ سنی لیون کا اس پر فوری ردعمل تھا کہ ’’ او !مائی گاڈ ۔ ہرگز نہیں‘‘۔ بعد ازاں سنی لیون کو معلوم ہوا کہ یہ فون کال جعلی تھی اور جب انہوں نے میسج کرنے والے کی تفصیلات معلوم کیں تو وہ بھی مصنوعی نکلا ۔ یاد رہے کہ اس وقت بالی ووڈ اداکاراؤں میں ہائی ووڈ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پریانکا چوپڑا ایک امریکی سیزن ’’کوانٹی کو ‘‘ جبکہ دیپکا پڈوکون بھی ایک ہالی ووڈ فلم میں کام کر چکی ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.