Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ki.....Is Waqt Kuch Soongh Rahi Hai

Posted By: Abid on 23-09-2018 | 19:33:24Category: Political Videos, News


پاکستان کی بیورو کریسی اس وقت کچھ سونگھ رہی ہے ، وہ یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان ۔۔۔۔۔ صف اول کے تجزیہ کار کا خصوصی تبصرہ
لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس ٹیم نہیں اور بیورو کریسی اس وقت سونگھنے کی کوشش کر رہی ہے ، جب نئی حکومت آتی ہے تو یہ ایک قدم پیچھے ہٹتے ہیں اور پھر دو قدم آگے بڑھ آتے ہیں اور فوائد سمیٹتے ہیں، عمران خان کو بیورو کریسی پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ پاکستان کے عوام پر ترس کھائیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ سول سروس کو سمت حکومت نے دینی ہوتی ہے ، اگر ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھربنانے ہیں توبیورو کریسی کو سمت آپ دیں گے ۔ عمران خان کے پاس ٹیم نہیں ہے ۔ بیورو کریسی اس وقت سونگھنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ جب نئی حکومت آتی ہے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہیں اور پھر یہ دو قدم آگے پڑجاتے ہیں اور فوائد سمیٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسا بیورو کریٹ ہے جس کے بچے پاکستانی سکولوں میں پڑھتے ہیں؟ ان کو بیوروکریسی پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ پاکستان پر ترس کھائیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کیاہے کہ وہ بہتری لائیں اور اب بہتری لانا ان کا کام ہے کیونکہ وہ شفافیت کی بات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلبہ یونینز اور ضلعی حکومتوں کو بحال کردیا تو اس سے ٹکٹ سسٹم سے جان چھوٹ جائیگی ،اگر عمران خان ایک موثر بلدیاتی نظام لے آئے تو بہت بڑی خدمت ہوگی ۔اس نظام میں اگر ستر ہزار لوگ بھی ضم ہوگئے تو پھر پاکستان میں جمہوریت کیلئے کوئی خطرہ نہیں رہے گا ۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 18 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.